چناب نگر(ویب ڈیسک)چنیوٹ کورونا وائرس میں گیارہ فیصد کیسز کیساتھ پنجاب بھر میں 4 نمبر پر پہنچ چکا ہے. جبکہ اس کی بنیادی وجہ ایس او پیز کا خیال نہ رکھنا ہے. یعنی اگرماسک پہنا ہوا ہے تو وہ صرف ماسک لگانے کی حد تک ہے. یعنہ منہ اور ناک کھلے ہیں اور ماسک کان پر لٹکا ہوا ہے اور سوشل ڈسٹینس کا بھی خاص خیال نہیں رکھا جارہا. جس کی وجہ سے چناب نگر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک دن میں 20 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں. شہر میں لوکل انتظامیہ کی طرف سے فری ہوم ڈلیوری پر سامان گھر پہنچانے کے باوجود خواتین گھروں سے باہر نکل کر بازاروں میں گھوم پھر رہی ہیں اور ماسک کا استعمال بھی صرف 10 فیصد خواتین کررہی ہیں. ۔شہریوں سے گزارش ہے کہ ماسک کو صحیح طریقے سے استعمال کریں اور غیر ضروری باہر مت گھومیں۔
https://youtu.be/EkjjtmBCqrE