چنیوٹ (بیورورپورٹ) عید سے قبل اور عید کے بعد صفائی کی صورتحال کو مزید بنائیں،آلائشیں اٹھانے کے لیے اپنا پلان ترتیب دے کر بھیجیں ،شہر میں کسی جگہ بھی آلائشیں پڑی ہوئی نہ ملیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے عید الاضحی کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، میٹنگ میں اے ڈی سی (ریونیو)راوٗ امتیاز، اے ڈی سی جنرل اعتزاز اسلم مارتھ ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز آصف اقبال چوہان ،میڈم شمائلہ منظور،علی عاطف بٹر ، چیف آفیسر زضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز و نمائندگان نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ تمام سی اوز میونسپل کمیٹیز اپنی ٹیمیں تیار کریں جو عید پر آلائشیں اٹھائیں ، آلائشیں پلاسٹک بیگ میں ڈلوائیں تاکہ تعفن نہ پھیلے ، عید کے اجتماعات پر کیمپ لگا کر عوام الناس کو پلاسٹک بیگ دیے جائیں اور انہیں آگاہی دیجائے کہ آلائشوں کو پلاسٹک بیگ میں ڈالیں میونسپل کمیٹی کا عملہ آپ سے وصول کر ے گا ، ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی عید کے دن صفائی کی صورتحال اور پلاسٹک بیگز کی فراہمی کا خود جائزہ لیں انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ کھالیں وہ لوگ اکٹھی کریں گے جنکے پاس اجازت نامے ہونگے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ، ڈپٹی کمشنر نے بھوانہ کے چیف آفیسر کو وارننگ دی کہ آپکے علاقہ سے بہت شکایات موصول ہو رہی ہیں لوگ میرے آفس آ کر صفائی کی ا بتر صورتحال پر شکایات کر رہے ہیں اگر آپ نے صفائی کی صورتحال کو بہتر کیا ہوتا تو ان لوگوں کو میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوتی،لاپرواہی سے کام نہیں چلے گادو دن میں کارکردگی دکھائیں ورنہ آپکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جو ایک مثال ہو گا ۔
چنیوٹ:عید سے قبل اور عید کے بعد صفائی کی صورتحال کو مزید بنائیں،آلائشیں اٹھانے کے لیے اپنا پلان ترتیب دیں
Related Post