چنیوٹ (ویب ڈیسک) چنیوٹ اور گردونواح کے علاقوں میں لاغر مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ چکا.
ذرائع نے انکشاف کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے چنیوٹ کے علاقوں میں شہری بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں. حفظانِ صحت کے اصولوں کا کوئی خیال نہیں رکھا جارہا. جب کہ مضر صحت گوشت کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ قصابوں کے آگے بے بس ہو چکی ہے. سرکاری قیمتوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں. جو گاہک سرکاری ریٹ کے بارے میں پوچھے تو مارنے کو دوڑتے ہیں اور بھگا دیتے ہیں. قصابوں کی من مانیا جاری ہیں.
چنیوٹ میں لاغر اور بیمار مرغیوں کی فروخت جاری
Related Post