چنیوٹ (ویب ڈیسک) پاک فوج کے برگیڈیئر کاشف نے چنیوٹ کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے ضلع میں کورونا کی موجودہ و مجموعی صورتحال کے حوالے سے برگیڈیئر کاشف کو بریفنگ دی اس دوران ڈی پی او بلال ظفر،کرنل عادل محمود بھی موجود تھے
بریگیڈیئر کاشف نے ڈی سی ،ڈی پی او اور کرنل عادل کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا ہسپتال میں قائم کورونا وارڈ میں مریضوں کیلئے کیے گئے انتظامات اورسہولیات کا جائزہ لیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور ایم ایس ڈاکٹر محمد اعظم نے برگیڈیئر کاشف کو کورونا وارڈ میں کیے گئے انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔