نیویارک ( ربوہ ٹائمز) چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کا بے قابو راکٹ جو خلا سے واپس زمین کی طرف آ رہا تھا وہ بحر ہند پر پھٹ گیا ہے اور اس کا ملبہ سمندر بُرد ہو چکا ہے ۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس راکٹ کا بڑا حصہ اس وقت تباہ ہو گیا جب راکٹ دوبارہ فضا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا.
جہاں یہ راکٹ گرا ہے وہ مقام مالدیپ کے جزائر کے مغرب میں واقع ہے۔
امریکہ اور یورپ کے خلا کی نگرانی کرنے والے نظام اس بے قابو راکٹ کے گرنے کو مانیٹر کر رہی تھیں۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس راکٹ کے کچھ حصے اتوار کو بیجنگ کے وقت کے مطابق فضا میں صبح 10:24منٹ پر داخل ہو گئے تھے۔
چین کا بے قابو راکٹ تباہ ہوکر بحر ہند میں گرگیا
Related Post