چنیوٹ (ویب ڈیسک) سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرغزالہ کنول متحرک نظر آتی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چنیوٹ پولیس کے ہمراہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دوکانداروں کو جرمانے کئے اور متعدد دوکانیں سِیل کر دیں.
اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کہتی ہیں کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے, خلاف ورزی پر کاروائی ہو گی۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے, شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاط کریں اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔
چنیوٹ: لاک ڈاون پر عمل درآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول متحرک
Related Post