چناب نگر(ویب ڈیسک) ضلع چنیوٹ کے شہر چناب نگر میں مسلم کالونی کے رہائشی ظہیر احمد ولد مہدی حسن جو کہ محکمہ ایجوکیشن کا ملازم ہے پر الزام ہے کہ اس نے محکمہ ہاؤسنگ کے پلاٹ کو اپنا ملکیتی ظاہر کر کے مسلم کالونی چناب نگر کے رہائشی 85 سالہ غلام مصطفیٰ سے تین لاکھ روپے ہتھیا لئے ہیں. ظہیر احمد پر مزید الزامات ہیں کہ وہ عرصہ دراز سے محکمہ ہاؤسنگ کی خالی پڑی زمین پر قبضہ کر کے فروخت کرتا آرہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم کالونی میں باقاعدہ طور پر ایک مافیا کام کر رہا ہے جس میں ظہیر احمد سرغنہ کی حیثیت رکھتا ہے۔اس نے پہلے بھی مسلم کالونی میں شہریوں کی کروڑوں کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور جعلی کنکشن بجلی بھی لگا رکھے ہیں جس کی بابت اس سرکاری ٹیچر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ بھی درج ہے. یہ بہت مضبوط قبضہ گروپ ہے. ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ان کو سیاسی جماعتوں کے تعاون حاصل ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔بلکل اب اس مافیا کے تازہ شکار ہونے والے بزرگ نے سرکاری ٹیچر ظہیر کے خلاف تھانہ چناب نگر میں انصاف حاصل کرنے کے لئے درخواست دائر کی ہے. لیکن کوئی سفارش نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شنوائی نہ ہو رہی ہے۔ لہذا بزرگ شہری نے میڈیا کو بتایا کہ میرے ساتھ ظہیر احمد نے نوسر بازی کر کے سخت زيادتی کی ہے.انہوں نے ڈی پی او چنیوٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس مافیا سے میری رقم واپس کروا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مسلم کالونی چناب نگر میں محکمہ ایجوکیشن چنیوٹ کا ملازم قبضہ گروپ نکلا
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں