چنیوٹ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف کاروائی ،بھاری جرمانے اور چالان،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے میڈم فرح دیبہ اور اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان کے ہمراہ مین فیصل آباد روڈ پر مسافر گاڑیاں رکواکر مسافروں سے دیے گئے کرایہ کے بارے میں گفتگو کی زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کو موقع پر 30 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے اور جرمانہ ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری مسافروں سے لیا گیا زائد کرایہ بھی واپس کروایا جس پر مسافروں نے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے گاڑیوں میں مطلوبہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے والوں کو بھی جرمانے کیے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا کہنا تھا عید کے دنوں میں گاڑیوں والے بلا وجہ کرائے بڑھا دیتے ہیں جو کہ غیر قانونی حرکت ہے کہ ہم نے چند روز قبل اڈا مالکان اور ٹرانسپورٹرز حضرات سے میٹنگ کر کے یہ کہا تھا کہ آپ اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ نہیں کریں گے جو خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، انہوں نے ڈی آر ٹی اے سیکرٹری میڈم فرح دیبہ کو ہدایت کی کہ مختلف مقام پر ناکے لگا کر چیکنگ کا عمل جاری رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں