چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) چناب نگر کے رہائشی اسد نامی نوجوان کو اوباش نوجوانوں کو تنگ کرنے سےمنع کرنا مہنگا پڑگیا۔ذرائع نے بتایا کہ اوباش نوجوانوں کےگروپ نے ارسلان کھوکھر کی قیادت میں ٹاون کمیٹی چنا ب نگر کے ملازم صادق کے گھر دھاوا بول دیا۔صادق ٹاون کمیٹی چناب نگر کا ملازم اور اسد نامی متاثرہ نوجوان کا باپ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر باپ اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ارسلان کھوکھر کیخلاف سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے مقدمات بھی درج ہیں متاثرین نے قانونی کاروائی کیلئے تھانہ چناب نگر میں درخواست جمع کروادی ہے۔
ربوہ میں ارسلان کھوکھراوباش لڑاکا گروپ آپے سے باہرہوگیا
Related Post