چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج ریلی نکالی گئی ریلی قائد اعظم پارک سے شروع ہوکر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان عوامی تحریک کے پرچم اور ماڈل ٹاؤن کے حوالہ سے بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی میں صدر سنڑل پنجاب پاکستان عوامی تحریک بشارت جسپال نے شرکت کی ۔خواتین سمیت ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم شہداء کو سات سال بعد بھی انصاف نہ ملنا مقتدر حلقوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ہم آج بھی اپنے شہداء کے لئے انصاف مانگنے باہر نکلے ہیں چودہ شہداء اور سو سے زائد زخمی پاکستانی آج بھی اپنے ملک کے اداروں سے انصاف کے منتظر ہیں عمران خان کو انکا وعدہ یاد دلاتے ہیں کہ آپ نے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون سے انصاف کا وعدہ کیا تھا آج عمران خان صاحب آپکی حکومت ہے آج ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور انکے لواحقین آپکی حکومت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
چنیوٹ: پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی احتجاجی ریلی
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں