چناب نگر( ربوہ ٹائمز) شہر میں ایک گھنٹے کے دوران تین مختلف وارداتوں میں شہریوں پر فائرنگ کے واقعات رونما۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دارلنصر میں ڈاکوو نے میڈیکل سٹور مالک کو روکا نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس میں شہری محفوظ رہا۔
دوسری طرف
ناصرآباد میں وینس بینکوئٹ ہال کے قریب فتح محمد نامی شخص کیساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوو کا تعاقب کرنے پر دارلصدر کے قریب ڈاکووں نے کی بشارت ساہی اور ناصر نامی نوجوانوں پر فائرنگ کردی البتہ وہ بھی محفوظ رہے۔

روائتی طریقہ اپناتے ہوئے تھانہ چناب نگر کی پولیس جائے وقوع پر تو پہنچ گئی لیکن سوائے کاغزی کاروائی کے ابھی تک اور کچھ نہیں کیا۔