چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) لاہوردھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا پہلا مالک چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کا نکلا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھوانہ کے رہائشی عمران شاہ نے کار پنڈی بھٹیاں کے ڈیلر سے خریدی تھی
عمران شاہ فون پر گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہے
جبکہ کار خرید کرنے کے بعد عمران شاہ کے چھوٹے بھائی عرفان شاہ نے کار لاہور میں فروخت کردی تھی۔
چنیوٹ پولیس نے عمران شاہ اور اُس کے بھائی عرفان شاہ کو حراست میں لے لیا۔
لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا مالک چنیوٹ کا نکلا
Related Post