نیویارک (ربوہ ٹائمز) گذشتہ رات فیصل آباد کے گاوں چک 57 جے بی میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے مینار توڑ دئے گئے
جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین کے مطابق :گذشتہ رات فیصل آباد کے گاوں چک 57 جے بی میں احمدیوں کی عبادت گاہ پر پولیس نے حملہ کیا اور عبادت گاہ کی بے حرمتی کی تالے توڑ ے گئے عبادت گاہ کے اندر توڑ پھوڑ کی گئی ۔
ترجمان جماعت احمدیہ کے مطابق:
پولیس کی جئانب سے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا ، پولیس نے املاک کی بے حرمتی کی اور تالے توڑنے کے بعد توڑ پھوڑ کی۔
اور بغیر کسی وجہ کے مینار مسمار کردیئے گئے اور کلمہ گرائنڈر کیساتھ مٹا دیا گیا
ترجمان کے مطابق : پولیس نے پورے علاقے کی بجلی منقطع کردی تھی کسی کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں تھی تاکہ کوئی بھی ان کی اس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تصویر بنائے یا تصویر لے سکے۔
ترجمان کے مطابق:یہ بتانا ضروری ہے کہ فیصل آباد میں ایک ہفتے کے اندر اندر اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔