چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) دنیا بھر انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر چنیوٹ میں پی ٹی آئی کی طرف سے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ضلعی صدر چیئرمین اینٹی نارکوٹکس اقصی حیات لالینے کی ۔
واک میں اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول سمیت محکمہ ایکسائز،تعلیم ، صحت اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
واک کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات سے انکار،زندگی سے پیار کے نعرے درج تھے
اقصی حیات لالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئندہ آنے والی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور منشیات کے سوداگروں کی نشاندہی کرکے انکا خاتمہ کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہےمنشیات کسی بھی معاشرے کے لیے ایک لعنت سے کم نہیں ہے۔ منشیات کا استعمال کسی بھی معاشرے میں نوجوان نسل کو تباہ کر دیتا ہے منشیات کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے ہمیں اسے روکنے کی کوشش کرنی ہوگی۔
چنیوٹ کو منشیات سے پاک ہونا چاہیئے، صدر پی ٹی آئی وومن ونگ چنیوٹ اقصیٰ حیات لالی
Related Post