چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈی پی او چنیوٹ کو کال کرنے والا جعلی سیشن جج اور ریڈر کوگرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم محمد اقبال نے ظفر اقبال تارڑ سیشن جج نور پور تھل بن کر ڈی پی او چنیوٹ اور جج صاحبان کو کالیں کیں۔
ملزم نے سیشن جج کا نام استعمال کرکے پہلے ڈی پی او کو کالیں کیں اور تھانہ لنگرآنہ میں دو مقدمات درج کروائے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جعلی سیشن جج ملزم اقبال نے ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج بھوانہ کو ریمانڈ کیلئے کالز کیں اور دونوں مقدمات کا ریمانڈ لیا۔مقدمات میں برآمدگی کیلئے ایس ایچ او لنگرآنہ کو متعدد کالز کی گئیں
شک پڑنے پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا ڈیٹا حاصل کیا گیا اورپتہ جوئی کی گئی
جعلی سیشن جج ملزم محمد اقبال کو ٹارگٹڈ ریڈ کرکے نورپور تھل بھکر سے گرفتار کیا گیا
جعلی سیشن جج کے ریڈر بن کر کال کرنے والے ملزم غلام رسول کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حسب ضابطہ کاروائی جاری ہے, تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں
ڈی پی او چنیوٹ کو کال کرنے والا جعلی سیشن جج اور ریڈر کوگرفتارکرلیا گیا
Related Post