چنیوٹ (بیورورپورٹ)ضلع بھر میں عیدالاضحی کے حوالے سے 154 اجتماعات ہوئے ۔ تمام اجتماعات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔ سات سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی ۔ تمام انتظامات کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈی پی او آفس چنیوٹ میں کنٹرول قائم کیا گیا۔ ڈی پی او عبادت نثار نے پولیس لائن میں پولیس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عیدالاضحی ادا کی اور پولیس ملازمان کو عید کی مبارک باد دی۔ پولیس لائن میں پولیس ملازمان کے ساتھ ملکر کھانا کھایا اور ملازمان میں عیدی تقسیم کی.