نیویارک (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد نے مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کی جانب سے منعقد ہونے والی ایک روزہ کھیلوں کا مختصر دورہ فرمایا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔یاد رہے کہ منعقد ہونے والی یہ کھیلیں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے منعقد کی گئیں جن میں شمولیت کے لیے ویکسینیشن کی دونوں خوراکوں کا لگا ہونا، سائیٹ پر کورونا کا ٹیسٹ منفی آنا، ماسک پہننا اور سماجی دوری برقرار رکھنا ضروری شرائط تھیں۔ ان کھیلوں کے انعقاد کا مقصد Mercy4Mankind کے نام سے خدمتِ انسانی کے لیے چندہ اکٹھا کرنا ہے۔
مرزا مسرور احمد صاحب نے خدام کے مابین ہونے والے رسہ کشی کے فائنل اور پھر سلو سائیکلنگ کے مقابلہ جات کو دیکھا۔ انہوں نے سلو سائیکلنگ کا مقابلہ جیتنے والے خادم مسرور ریجن سے تعلق رکھنے والے جاذب چیمہ صاحب کی حوصلہ افزائی فرمائی اور ان کا نام دریافت فرمایا۔
یاد رہے کہ مارچ 2020ء سے کورونا لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہو جانے کے بعد سے جماعت احمدیہ کے سربرای کی ایسی کسی عوامی تقریب میں یہ پہلی شمولیت ہے۔
کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد مرزا مسرور احمد نے عوامی تقریب میں پہلی شرکت کی
Related Post