چناب نگر(ربوہ ٹائمز) بھارت کی طرف سے پانی کا رخ دریائے چناب کی طرف کردیا گیا۔ 2،00،000 سے 3،00،000 کیوسک تک پانی کے بہاؤ کے اخراج کے بعد ہیڈ مرالہ میں ندی میں سیلاب کی وجہ سے چناب میں پانی کی سطح بڑھ گئی۔
دریا چناب میں فلڈ وارننگ جاری کی گئی تھی ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح دو لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کا ریلا چنیوٹ کی حدود میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ ابھی تک دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر پانی کا بہاؤ صرف 9000 ہے۔ انتظامیہ نے فلڈ وارننگ دیتے ہوئے ہوئے تمام محکموں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔