اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کی مسجد بیت الکریم کو شرپسند عناصر کی طرف سے شدید نقصان پہنچایا گیاشرپسند عناصر نے مسجد بیت الکریم کی بے حرمتی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ شرپسند عناصر نے یہ کام صرف اور صرف نٖفرت پھیلانے کیلئے کیا ہے اس حملہ میں بیت الکریم کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان پہنچا جس میں زیادہ تر جماعت احمدیہ کی کتابیں شامل ہیں شرپسند عناصر نے کتابوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے انہیں پھاڑ کر پھینک دیا ۔اسی طرح شرپسند عناصر نے مسجد کے سٹور ،کیچن اور دوسرے حصوں کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔دوسری طرف کینیڈا کے بے شمار حکومتی ارکان نے جماعت احمدیہ کی مسجد پراس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔