چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، رات گئے شروع ہونے والی بارش صبح تک جاری رہی ۔سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شاہرات برساتی نالے کا منظر پیش کرتی رہیں ، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےبارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
دوسری جانب بارش کی بوندیں برستے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ، چناب نگر کے متعدد محلہ جات میں صبح سے بجلی غائب ہے ،شہریوں نے عید کا پہلا دن بغیر بجلی کے گزارا جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔
ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
Related Post