چناب نگر(ربوہ ٹائمز) چناب نگر کے علاقے رضوانہ ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے شراب کے نشے میں اپنی سات ماہ کی حاملہ بیوی پر تشدد کیا اور اس کے ساتھ زبردستی غیر فطری عمل کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم گھر داماد کے طور پر سسرال میں رہ رہا تھا۔ واقعہ تین اگست کی رات پیش آیا جب وہ نشے کی حالت میں کمرے میں داخل ہوا اور بیوی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کے شور مچانے پر اس کا والد اور بھائی مدد کے لیے پہنچے تو ملزم نے ان پر بھی پستول تان لیا اور قریب آنے سے روکا۔ بعد ازاں والد اور بھائی نے خاتون کو بچایا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 اور 17-H کے تحت درج ہوا ہے اور خاتون کا میڈیکل معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کا ظلم نہ کر سکے۔