ربوہ (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث ربوہ کے متعدد علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ اگلے چند گھنٹوں میں ان علاقوں کو سیلابی پانی گھیرنے کا خدشہ ہے۔
انتظامیہ کے مطابق درج ذیل علاقے ریڈ زون میں شامل ہیں:
نصرت کالونی، وڑائنچ ٹاؤن، فیکٹری ایریا، دارالصدر غربی لطیف، دارالصدر شمالی ہدیٰ، دارالعلوم برکات و دارالشکر، دارالیمن، باجوا کالونی، مسلم کالونی.
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات:
ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد فوری طور پر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
قیمتی سامان اور ضروری دستاویزات اپنے ساتھ لے جائیں۔
اگر فوری انخلاء ممکن نہ ہو تو گھر کے اندر حفاظتی اقدامات ضرور کریں۔
حکومتی اداروں اور مقامی رضا کار ٹیموں کی ہدایات پر عمل کریں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہری تعاون کریں تاکہ کسی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔