ربوہ (ویب ڈیسک): ربوہ میں ٹی آئی کالج کے سامنے گھوڑدوڑ کے مقام پر ہیلی کاپٹر کے لیے ایک ہیلی پیڈ تعمیر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ہیلی پیڈ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متوقع دورۂ ربوہ اور موجودہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر بنایا گیا ہے تاکہ ہنگامی حالات میں فوری رسائی اور انتظامی امور کو یقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلی پیڈ کی تیاری ہنگامی ضروریات اور انتظامی سہولت کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ تاہم وزیراعلیٰ کے دورے کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔