چنیوٹ( ربوہ ٹائمز) خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات، اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں 60 سے زائد درخواستوں کا ازالہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کی کاوشیں جاری ہیں۔ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو گزشتہ ماہ 60 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں گھریلو تشدد اور میاں بیوی کے تنازعات سے متعلق 26 جبکہ ہراسمنٹ اور لین دین کے معاملات سے متعلق 30 سے زائد درخواستیں شامل تھیں۔

سب انسپکٹر شمائلہ شہزادی کے مطابق تمام درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ خواتین کو ایمرجنسی صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس پبلک ایپ اور ہیلپ لائن نمبروں سے مدد لینے کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین پر تشدد اور ہراسگی کی روک تھام کیلئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین گھر بیٹھے آن لائن شکایات درج کروا سکتی ہیں۔