تھانہ چناب نگر پولیس نے ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر اللہ دتہ اور انچارج چوکی چناب نگر عبدالرحمن اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ریڈ کیا اور ملزم شفیق کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1160 گرام ہیروئن برآمد کی۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ چناب نگر میں منشیات کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا کہ:

اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے معیاری تفتیش کے ساتھ سزائیں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔