تھانہ چناب نگر پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

Share
تھانہ چناب نگر پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

تھانہ چناب نگر پولیس نے ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر اللہ دتہ اور انچارج چوکی چناب نگر عبدالرحمن اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ریڈ کیا اور ملزم شفیق کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1160 گرام ہیروئن برآمد کی۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ چناب نگر میں منشیات کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا کہ:

اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے معیاری تفتیش کے ساتھ سزائیں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔

Read more

گجرات میں نوجوان کا قتل: ’سعودی عرب سے آ کر‘ جنازے میں شریک بھائی ہی ملزم کیسے نکلا؟

گجرات میں نوجوان کا قتل: ’سعودی عرب سے آ کر‘ جنازے میں شریک بھائی ہی ملزم کیسے نکلا؟

یہ 17 اکتوبر کی دوپہر ڈیڑھ بجے کا وقت ہوگا جب گجرات کے گاؤں روپیری میں نوجوان محمد سفیان کو سعودی عرب میں رہنے والے اپنے بھائی محمد بلال کی واٹس ایپ پر کال موصول ہوئی۔ اس کال میں محمد بلال کہتے ہیں کہ ’تم فوری طور پر گجرات شہر

By Staff
پاکستانی عدالت کا احمدیہ اشاعت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستانی عدالت کا احمدیہ اشاعت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) نے منگل کو احمدیہ مجلس اشاعت "روحانی خزائن" کے 23 جلدوں پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ بنیادی حقوق، بشمول مذہبی آزادی، کو عوامی مفادات کے ساتھ متوازن رکھا جانا ضروری ہے۔ دو رکنی بینچ، جس کی

By Staff
کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک