ربوہ (ربوہ ٹائمز) محلہ ناصر آباد جنوبی میں ڈکیتی کی واردات نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ رات تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر دو نامعلوم مسلح ڈکیت ایک گھر میں داخل ہوئے۔ واردات کے دوران ملزمان نے گھر میں موجود خاتون پر تشدد کیا اور قیمتی زیورات، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ خاتون کو زخمی حالت میں اہلخانہ نے سنبھالا، جبکہ اہلِ علاقہ نے شور شرابہ سن کر پولیس کو اطلاع دی۔ 15 پر کال کرنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت بڑھایا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔