چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے ایس آئی عبد الرحمٰن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2,500 گرام ہیروئن اور 560 گرام چرس برآمد کی گئی، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ چناب نگر میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا کہ:
“ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مجرموں کو عبرتناک سزائیں دلائی جا سکیں۔ اگر کسی علاقے میں منشیات فروشی ہو رہی ہے تو فوری اطلاع میرے نمبر 0323-7543444 پر دیں۔”