چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.

Share
چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.

چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں آئی، جب قبرستان گلوتراں کے قریب ڈاکو رات گئے تک سڑک پر درخت رکھ کر گاڑیوں کو روکتے اور لوٹتے رہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق موقع پر پولیس کی کوئی موجودگی نہیں تھی، جبکہ تھانہ چناب نگر اور چک بہادر پولیس چوکی کے اہلکار مبینہ طور پر سوئے رہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کی دوسری بڑی کارروائی: منشیات فروش گرفتار، 1200 گرام چرس برآمد

اسی دوران، تھانہ چناب نگر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاؤن میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور انچارج چوکی چناب نگر سب انسپکٹر مدثر حسن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کی گئی، جسے قبضہ میں لے کر تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Read more

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

جنیوا — اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے 7 ستمبر کو پاکستان پر زور دیا کہ وہ احمدیہ مسلمان کمیونٹی کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک، تشدد اور قانونی پابندیوں کی اطلاعات پر توجہ دے۔ ماہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کمیونٹی کے تحفظ کو

By ویب ڈیسک
اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کی احمدیہ مسلم کمیونٹی کے سربراہ محمد شریف عودہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ حکومت میں عرب جماعتوں کو شامل کیا جائے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر وہ زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ "اسرائیل کے آزادی کے اعلان میں کہا

By ویب ڈیسک
جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

ٹامس راخل، جرمنی کی وفاقی حکومت کے کمشنر برائے مذہبی آزادی اور آزادیٔ عقیدہ، نے پاکستان کا دورہ کیا تاکہ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں اور مذہبی آزادی کو درپیش رکاوٹوں پر بات چیت کریں۔ اپنے دورے کے دوران، راخل نے مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ مکالمے،

By ویب ڈیسک
ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

کوالالمپور— ملائیشیا میں حکام احمدیہ یا قادیانی تعلیمات کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ ان کے سرگرمیوں کی پیچیدگیوں کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔ سلانگور حکومت، محکمہ اسلامی امور سلانگور (JAIS) کے تعاون سے، خاص طور پر گومبک میں واقع

By ویب ڈیسک