روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال میں ہوا، جہاں "مذہب اور ضمیر کی بنیاد پر ہونے والی عالمی مذہبی زیادتیاں” کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔
یہ پروگرام اٹلی کی معروف سینیٹر ویلیریا والنٹے کی خصوصی دعوت اور تھنک ٹینک LIREC کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں متعدد مذہبی برادریوں، سماجی تنظیموں، انسانی حقوق کے اداروں اور تعلیمی حلقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران احمدیہ جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے مقرر نے:
احمدیہ مسلم جماعت کے قیام اور پس منظر
عالمی سطح پر جماعت کی انسانی ہمدردی کی خدمات
خلافتِ احمدیہ کی قیادت میں امن، برداشت اور بھائی چارے کے پیغام
مختلف ممالک میں جماعت کو درپیش مذہبی مخالفت
کے نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تقریب کا ایک منفرد اور تاریخی پہلو یہ تھا کہ ہال میں:
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام (بانی جماعت احمدیہ)
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ
اور شہیدِ راہِ حق حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہیدؒ
کی تصاویر بھی نمایاں طور پر آویزاں کی گئیں، جو جماعت احمدیہ کے لیے ایک اہم اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔
جماعت احمدیہ کا وفد قومی امیر جماعت اٹلی، مقرر اور چند دیگر عہدیداران پر مشتمل تھا۔
کانفرنس میں شریک شرکا نے مذہبی آزادی، ضمیر کی آزادی اور باہمی احترام کی اہمیت پر اتفاق کیا اور مکالمے کو عالمی امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔