فیصل آباد (ربوہ ٹائمز)گھسیٹ پورہ میں شدت پسندوں کی جانب سے جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو جلا دیا گیا.ذرائع کے مطابق دو اشخاص کے درمیان معمولی نوعیت کا تنازعہ تھا جس کو ہوا دے کر مذہبی ایشو بنا دیا گیا اور جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کیساتھ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کے متعدد افراد زخمی ہوگئے.تاحال کسی کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے زخمی ہونیوالوں کے نام ،سرفراز، وقاص ،طاہر،قیصر، شوکت اور دیگر شامل ہیں،فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے بعد شدت پسندوں نے عبادت گاہ کو آگ لگادی.اور وہاں موجود احمدی کی دوکان میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی اس کے بعد احمدیوں کے گھروں میں بھی داخل ہو کر آگ لگانے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے گھروں میں موجود احمدی عورتوں اور بچوں کو وہاں سے بھاگ کر اپنی جانیں بچانی پڑیں، .زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،پولیس جائے قوعہ پر موجود لیکن حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے پولیس کیساتھ ایلیٹ فورس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا ہے.
فیصل آباد:گھسیٹ پورہ میں شدت پسندوں کی جانب سے جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ پر حملہ، متعدد زخمی
Related Post