عمران خان کا 11 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کا اعلان

وزیرا علیٰ خیبر پختو نخواہ کا نام فائنل کر چکا ہوں، آئندہ 48 گھنٹوں میں اعلان کر دوں گا، کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، خیبر پختو نخو اسے نو منتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2018ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 11 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ وزیرا علیٰ خیبر پختو نخواہ کا نام فائنل کر چکا ہوں آئندہ 48 گھنٹوںمیں اعلان کر دوں گا لیکن کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خیبر پختو نخو اسے نو منتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے گفتگو میں کیا ہے جنہوں نے بنی گالا میں ان سے ملاقات کی ہے ۔

جس میں ا نہوں نے کہا کہ وہ 11 اگست کووزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختو نخواہ کے وزیرا علیٰ کا نام فائنل کر چکا ہوں آئندہ 48 گھنٹوں میں اعلان کر دوں گا لیکن وزیراعلیٰ کے حوالے سے کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا کیونکہ وزیرا علیٰ سے متعلق فیصلہ عوام کی بہتری کیلئے کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آ کر اندرون سندھ کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔