صدر بننے کے بعد ٹرمپ اب تک 5 ہزار بار جھوٹ بول چکے ہیں: امریکی رپورٹ

واشنگٹن (ربوہ ٹائمز آن لائن)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ:

صدر ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک 5 ہزار سے زائد بار جھوٹ بولنےکا ریکارڈ بنا لیا.

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ:

سات ستمبر کو تین مقامی صحافیوں نے ٹرمپ سے 120 منٹ کی ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے 125 سے زائد جھوٹ بولنے کا ریکارڈ بنایا.

رپورٹ کے مطابق:

ٹرمپ نے ایک روز قبل 74 بار غلط بیانی کی جبکہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں بھی ووٹ لینے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیا اور پھر اُس سے انکاری ہوگئے

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ:

صدارتی محل آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے جس کے دوران انہوں نے 5 ہزار سے زائد ایسے جھوٹ بولے جن کا اعلان یا ذکر وہ میڈیا پر کر چکے تھے، اوسطا ٹرمپ نے گزشتہ 9 روز میں اور حلف اٹھانے کے بعد سے دن میں 32 بار جھوٹ بولا.

رپورٹ کے مطابق:

امریکی صدر نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد جھوٹ بولا، علاوہ ازیں ٹرمپ اپنے ٹویٹ اور سنگین نوعیت کے بیانات سے بھی انکاری ہوئے.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ:

ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کا اعتراف کیا مگر جب اُن کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے یوٹرن لیا اور تمام باتوں سے صارف انکار کیا.