اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) مولوی خادم حسین رضوی گرفتار،حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، فواد چوہدری.
نجی ٹی وی چینل کے مطابق:
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ:
مولوی خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، یہ کارروائی 25نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے پر کی گئی ہے.
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا ہے، تحریک لبیک نے25نومبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا تھا جس کی کال خادم رضوی نے دی تھی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ:
عوام کے جان ومال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے، تحریک لبیک عوام کےجان ومال کیلئے خطرہ بن گئی ہے اور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کررہی ہے.
خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا گیا ہے ، اس کاروائ کی ضرورت تحریک لبیک کے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے درپیش آئ۔ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 23, 2018
انہوں نے کہا کہ:
مولوی خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، یہ کارروائی 25نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے پر کی گئی ہے.
تحریک لبیک مسلسل عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بن گئ ہےاور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کر رہی ہے۔ موجودہ کاروائ کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئ تعلق نہیں ، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکملُ تعاون کریں ۔۔۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 23, 2018
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ:
موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کیس سے کوئی تعلق نہیں، صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے، عوام پر امن رہیں اورحکام سے تعاون کریں.