جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے اداکار مہرشالہ علی نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا

جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے اداکار مہرشالہ علی نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا.

تفصیلات کے مطابق:

بتایا گیا ہے کہ مون لائٹ فلم میں مہر شالہ علی نے ہوان نامی ایک منشیات فروش کا کردار ادا کیا ہے جو کہ فلم کے مرکزی کردار کی مدد کرتا ہے۔

دلچسپ پات یہ ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ میں مہرشالہ علی کو اداکاری کے شعبے میں گولڈن گلوب جیتنے والا پہلا مسلمان قرار دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ:

امریکہ میں ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہونے والے 43 سالہ مہرشالہ علی نے 2001 میں جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پاکستان کے آئین میں ایک ترمیم کے تحت سنہ 1974 میں احمدی جماعت سے تعلق رکھنے والوں کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے۔

مہرشالہ علی کی جیت کی خبر عالمی میڈیا میں بھی کافی گردش میں رہی اور کئی نامور خبر رساں اداروں نے ان کے اعزاز کو سراہا۔