جماعت احمدیہ کا ایک اور ملک میں نفاذ، دنیا کے 213 ممالک میں پھیل گئی

لندن (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد صاحب نے جلسہ سالانہ برطانیہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ:

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت 213 ممالک میں احمدیت کا پودا لگ چکا ہے ۔گزشتہ 35 سالوں میں 122 نئے ممالک میں جماعت کا نفوذ ہوا ہے ۔ اس سال نیا ملک آرمنییا میں جماعت کا پودا لگا ہے ۔چھوٹا سا ملک ہے ۔ 29 ہزار مربع کلو میٹر کا 36 لاکھ کی آبادی ہے ۔ رومن کیھتولک کے لوگ ہیں یہاں ۔بڑے مذہبی لوگ ہیں ۔آرمنییا عیسائی دنیا مین ایک خاص مقام رکھتا ہے