اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپورراہداری کھولنےکےمعاہدےپرکل دستخط ہوں گے، کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد بھارتی یاتری بغیر ویزا دربارصاحب کرتارپور آسکیں گے۔
تفصیلات کےمطابق کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر کل دستخط ہوں گے ، دستخط کی تقریب دوپہر12بجے کرتارپورزیرو پوائنٹ پرہوگی ، معاہدے پر پاکستان اوربھارت کےمقرر فوکل پرسنز دستخط کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہپاکستان کی طرف سےدفترخارجہ کےڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل فوکل پرسن ہیں جبکہ بھارت کی جانب سےفوکل پرسن وہاں کےجوائنٹ سیکرٹری داخلہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد بھارتی یاتری بغیر ویزا دربارصاحب کرتارپورآسکیں گے ، بھارتی یاتریوں کو پاسپورٹ، آدھار کارڈ یا پین کارڈ بطور شناخت دکھانا ہوگا۔
پاکستان امیگریشن حکام ہر بھارتی یاتری کو ایک بار کوڈوالا کارڈ جاری کریں گے، بھارتی یاتریوں کی آمد صبح 8سے دن 12بجے تک ہوگی اور غروب آفتاب تک سب یاتریوں کو واپس جانا ہوگا۔
گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری کی اصولی منظوری دی تھی۔
یاد رہے دو روز قبل بھارت نے کرتارپور راہداری منصوبے پر بھارت پاکستان کے مسودے پر رضامند ہوگیا تھا اور بھارت میں کرتارپور راہداری کھولنے کے مسودے پر اتفاق کرلیا گیا تھا اور فی یاتری 20 ڈالرز سروس فیس وصولی کے پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کرلیا تھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوشی ہے بھارت مان گیا ہے، سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، دنیا بھر کی سکھ برادری کو خوش آمدید کہیں گے، آنے والے دنوں میں سکھ یاتریوں کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا تھا کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے، بھارت سمیت دیگرملکوں سے سکھ سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے۔