ضلع چنیوٹ کے T/Si’sکیلئے تربیتی کورس و لیکچر کا اہتمام

چنیوٹ( ویب ڈیسک) ڈی پی اوچنیوٹ سید حسنین حیدر کی ہدایت پرزیرتربیتT/Si’sکیلئے سنگین مقدمات میں جدید طریقہ تفتیش،بروقت مقدمات کی یکسوئی،تفتیش میں کمی کوتاہی کو دور کرنے کیلئے تربیتی کورس و لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔کورس و لیکچر میں ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شہزاد نواز،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالحفیظ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرطارق عباس تارڑ، ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ،ضلع چنیوٹ کے T/Si’sنے شرکت کی۔تربیتی کورس میں شرکاء نے پولیس افسران کو موک کیس ٹرائل،ایف آئی آر کے بعدمثل تیار کرکے شہادت دینے کے طریقہ کار اور تفتیشی جرح کے بارے میں آگاہی دی۔افسران کو شناخت پریڈ،فرد مقبوضگی،نقشہ موقع،ملاحظہ موقع،جرح کے بارے میں پریکٹیکل کروایا گیااور آگاہی دی گئی۔تفتیشی افسران کو جدید طریقہ تفتیش،قانونی معاملات،تفتیش میں درپیش پیچیدگیوں اور انکے حل کے بارے آگاہی دی گئی تاکہ ملزمان کو جدید طریقہ تفتیش سے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ڈی پی اونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید طریقہ تفتیش،بہتر پراسیکیوشن کی بدولت ضلع چنیوٹ کے منشیات کے کیسز میں ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں ہوئیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاگیا۔