نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹرعبدالسلام دنیا میں نہیں ہیں برطانوی حکومت نے انکی رہائش گاہ پر تختی لگائی ہے

لاس اینجلس (ربوہ ٹائمز) پاکستان کے واحد نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹرعبدالسلام دنیا میں نہیں ہیں لیکن برطانیہ میں ڈاکٹر عبدالسلام کی رہائشگاہ کو قومی ورثہ قرار دے دیا گیا ہے برطانوی حکومت نے پاکستانی واحد نوبیل انعام یافتہ احمدی سائنسدان ڈاکٹرعبدالسلام کی رہائش گاہ کے باہر تختی آویزاں کردی ہے ۔ جس پہ لکھا ہے کہ نوبل انعام یافتہ فزیسٹ،ترقی پذیر ممالک میں سائنس کے چیمپئن ۔ یہاں پر رہائش پذیر رہے ہیں.
عبدالسلام جِس گھر میں مقیم رہے اُس کو برطانوی حکومت نے Blue Plaque جو سائنسدانوں کے لئے گھر وقف ہوتے ہیں اُس کے لئے مُنتخب کِیا ہے اب نیشنل ہیریٹیج یا قومی ورثہ شُمار ہوگا ڈاکٹرعبدالسلام چارلس ڈارون ، روسالنڈ فرینکلن اور ایلن ٹیورنگ کے سنگ لندن بلیو پلیک سکیم میں شُمار ہوں.