اسلام آباد ( ربوہ ٹائمزآن لائن ) عمران خان 176 ووٹ لے کر پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں .ان سے پہلے کون کون پاکستان کا وزیر اعظم رہا آئیے جانتے ہیں.
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں اب تک21نومنتخب وزیر اعظم رہ چکے ہیں نئے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کا 22 واں نمبر ہے۔کون وزیر اعظم کتنے عرصے تک رہا آئیے دیکھتے ہیں ۔
پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان تھے ،جو 15 اگست 1947 سے 16 اکتوبر 1951 تک یعنی چار سال دو مہینے 1525دن وزیر اعظم رہے۔
دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین
ملک کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین تھے جو 17 اکتوبر 1951 سے لے کر 17 اپریل 1953 یعنی تقریباًڈیڑھ سا ل 549دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے ۔
تیسرے وزیراعظم ،محمد علی بوگرا
تیسرے وزیراعظم محمد علی بوگرا تھے جو 17 اپریل 1953 سے 11 اگست 1955 تک یعنی سوا دو سال یا 848دن وزیر اعظم رہے ۔
چوتھے وزیر اعظم ،چوہدری محمد علی
چوتھے وزیر اعظم چوہدری محمد علی تھے جو 11 اگست 1955 سے 12ستمبر 1956 تقریبا ً13مہینے یا 398دن تک پرائم منسٹر رہے ۔
پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی
پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی تھے جو 12 ستمبر 1956 سے 18 اکتوبر 1957 یعنی 13ماہ یا 401دن تک عہدے پر فائز رہے ۔
چھٹے وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر
چھٹے وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر گزرے ہیں جو 18 اکتوبر 1957 سے لے کر 16 دسمبر 1957 تک رہے ۔یہ مدت دو ماہ یعنی 61دن بنتی ہے۔
ساتویں وزیر اعظم ملک فیروز خان نون
ساتویں وزیر اعظم ملک فیروز خان نون گزرے ہیں جو 16 دسمبر 1957 سے لے کر 7 اکتوبر 1958تک رہے ۔296دن یعنی ایک سال سے بھی کم مدت تک اپنے عہدے پر فائز رہے ۔
آٹھویں وزیر اعظم ،نورالامین
آٹھویں وزیر اعظم نورالامین تھے جو 7دسمبر 1971 سے لے کر 20 دسمبر 1971 صرف14دنوں تک وزیر اعظم رہے ۔
نویں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
نویں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو 14 اگست 1973 سے لے کر 5 جولائی 1977 تک رہے یعنی تین سال گیارہ ماہ 1422دن۔
دسویں وزیر اعظم محمد خان جونیجو
دسویں وزیر اعظم محمد خان جونیجو تھے جو 23مارچ 1985 سے لے کر 29 مئی 1988 تک رہے ۔یہ مدت تین سال سے کچھ زیادہ یا 1163دن بنتی ہے۔
گیارہویں وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو
گیارہویں وزیر اعظم ، محترمہ بینظیر بھٹو تھیں جو 2 دسمبر 1988 سے لے کر 6 اگست 1990 تک وزیراعظم رہیں ۔یہ ان کی مدت کا پہلا دور تھا جو 613دنوں یا 20ماہ پر مشتمل تھا۔
بارہویں وزیر اعظم ،میاں محمد نواز شریف
بارہویں وزیر اعظم ،میاں محمد نواز شریف تھے جو 6 نومبر 1990 سے لے کر 18 اپریل 1993 تک رہے ۔یہ نواز شریف کا پہلا دور حکومت تھا جو ڈھائی سال سے زائد یا 986دن پر مبنی تھا۔اسی دوران صدر اسحاق خان کو ہٹانے کے بعد بلغ شیر مزاری نگراں وزیر اعظم کے طور پر اقتدار میں آئے مگر سپریم کورٹ سے نواز شریف کی وزات عظمیٰ بحال کردی۔
تیرہویں وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو
محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئیں جو 19 اکتوبر 1993 سے لے کر 5 نومبر 1996 یعنی تین سال سے زائد یا 1113دنوں تک منصب پر فائز رہیں ۔
چودہویں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف
میاں محمد نواز شریف بھی 1997 میں دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔ یہ مدت 17 فروری 1997 سے لے کر 12 اکتوبر 1999یعنی 2سال 8ماہ یا 967دنوں پر محیط رہی ۔
پندرہویں وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی
ملک کے پندرہویں وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی تھے جو 23 نومبر 2002 سے لے کر 26 جون 2004 یعنی ایک سال سات ماہ تک برسر اقتدار رہے ۔
سولہویں وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین
سولہویں وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین تھے جو 30جون 2004 سے لے کر 26 اگست 2004 یعنی دو ماہ یا 57دن تک وزیر اعظم رہے ۔
سترہویں وزیر اعظم شوکت عزیز
پاکستان کے سترہویں وزیر اعظم شوکت عزیز تھے جو 28 اگست 2004 سے لے کر 15 نومبر 2007 تک رہے ہیں ۔یہ مدت تین سال سے زائد یا 1174دنوں پر محیط تھی۔
اٹھارہویں وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی
سید یوسف رضاگیلانی گزرے جو 25 مارچ 2008 سے لے کر 25 اپریل 2012 تک رہے ۔یہ مدت چار سال ایک ماہ یعنی 1495دن بنتی ہے۔
انیسویں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
انیسویں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تھے جو22 جون 2012 سے لے کر 24 مارچ 2013 تک رہے ۔یہ مدت 275دنوں پر مبنی ہے ۔
بیسیوں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف
پاکستان کے بیسیوںوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تھے جو تیسری بار منتخب ہونے کے بعد بھی اپنی مدت پوری نہ کرسکے اور 5 جون 2013 سے لےکر 28 جولائی 2017 یعنی چار سال ایک ماہ سے زیادہ یا 1514دن بنتی ہے ۔
اکیسیوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد ملک کے اکیسیوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بنے جویکم اگست 2017 سے لے کر 31 مئی 2018 یعنی 10ماہ یا 303دن تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔