چناب نگر ( ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر چیف منسٹر پنجاب معائنہ ٹیم حاجی محمد اجمل چیمہ نے چناب نگر کا دورہ کیا اور گندم خریداری مرکز پر انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا. اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عمران عصمت پنوں ، اسسٹنٹ کمشنرلالیاں فضل عباس ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر و دیگرافسران بھی موجود تھے. ڈی ایف سی نے صوبائی وزیر کو گندم خریداری اور گوداموں میں گندم ذخیرہ کرنے و دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی. صوبائی وزیر نے گندم خریداری مرکز چناب نگر کے تمام گوداموں میں گندم ذخیرہ کرنے کے حوالے سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ اور خریداری مرکز پر کسانوں کے لیے کیے گئے انتظامات و سہولیات کے بارے میں دریافت کیا. اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدے گی اور انہیں باردانہ کی فراہمی اورگندم کی بروقت ادائیگی کو ہر ممکن یقینی بنائے گی.