کینیڈا: کلائنبرگ احمدیہ جماعت کے صدرعبدالعلیم فاروقی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید

وان (ربوہ ٹائمز) کینیڈا کے علاقے کلائنبرگ میں احمدیہ جماعت کے صدرچھیالیس سالہ عبدالعلیم فاروقی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم کا تعلق ربوہ کے محلہ دارالیمن غربی سے تھا۔ وہ عبدالرشید فاروقی صاحب کے فرزند تھے اور کینیڈا کے شہر وان (Vaughan) کے علاقے کلائنبرگ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھے۔
اکتیس اگست کو رات کے وقت وہ اپنے چار بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اچانک چند نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے۔ ڈکیتی کی کوشش کے دوران جب عبدالعلیم فاروقی صاحب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
کینیڈا میں ان کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں سوگواران نے شرکت کی اور مرحوم کی دینی و خاندانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔