( ویب ڈیسک) چنیوٹ شہر کے چاروں روڈز کی از سر نو تعمیر چنیوٹ عوام کی اولین ترجیح ہے گزشتہ دور حکومت میں بھی میں نے ان خونی روڈز کی تعمیر کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے اور اس حکومت کو بھی متعدد دفع باور کروا چکا ہوں کہ چنیوٹ کی عوام ان خونی روڈز پر اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تنگ آ چکی ہے حکومت وقت کو چاہیے کے چنیوٹ کی چاروں مین شاہراہوں جن میں چنیوٹ تا فیصل آباد روڈ، چنیوٹ تا لاہور روڈ، چنیوٹ تا سرگودھا روڈ اور چنیوٹ تا جھنگ روڈ شامل ہیں کی فل فور تعمیر نو کروائی جائے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع صدر الیکٹرونک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن امیر عمر چمن، ضلعی صدر انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن ملک عرفان طفیل، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخ عرفان الحق پوری ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی علی رضا زیدی، ضلعی صدر کسان بورڈ ذوالفقار شاہ، چئیرمین نور الحسن شاہ، امیر جماعت اسلامی چوہدری اسلام، سمیت تاجر، وکلاء، صحافی برادری سمیت سیاسی و سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تاہم اس موقع پر شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چنیوٹ کی چاروں مین شاہراہوں کو فوری طور پر ون وے کیا جائے تاکہ چنیوٹ کی عوام مزید جانی نقصان سے بچ سکے-
چنیوٹ شہر کے چاروں روڈز کی از سر نو تعمیر چنیوٹ عوام کی اولین ترجیح ہے
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں