چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں آئی، جب قبرستان گلوتراں کے قریب ڈاکو رات گئے تک سڑک پر درخت رکھ کر گاڑیوں کو روکتے اور لوٹتے رہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق موقع پر پولیس کی کوئی موجودگی نہیں تھی، جبکہ تھانہ چناب نگر اور چک بہادر پولیس چوکی کے اہلکار مبینہ طور پر سوئے رہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کی دوسری بڑی کارروائی: منشیات فروش گرفتار، 1200 گرام چرس برآمد
اسی دوران، تھانہ چناب نگر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاؤن میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور انچارج چوکی چناب نگر سب انسپکٹر مدثر حسن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کی گئی، جسے قبضہ میں لے کر تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔