چناب نگر میں کمسن بچے ہاتھ میں موت کا سامان لئے گھومنے لگے

چناب نگر (ویب ڈسیک) تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں کمسن رکشہ ڈرائیورز کی بھر مار ہے اور دس سال کے بچے تک چناب نگر کے بازاروں میں رکشہ چلاتے نظر آتے ہیں مگر انتظامیہ کے متعلقہ حکام منہ میں گھنگھنیاں ڈالے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں جو کہ الارمنگ حالت ہے دریں حالت عوام نےڈی پی او چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کمسن رکشہ ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جاۓ کہ انکے پاس لائسنس تک نہیں اور وہ چناب نگر کی گلیوں بازاروں میں موت کا سامان ہاتھ میں لئے گھومتے نظر آتے ہیں –