سٹوڈنٹس کی پڑھائی،ٹیچرز کی تنخواہیں و دیگر سہولیات کا خیال رکھیں اور انہیں فل سپورٹ کریں، ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ (بیورورپورٹ) نان فارمل سکولوں کے تمام معاملات ، سٹوڈنٹس کی پڑھائی،ٹیچرز کی تنخواہیں و دیگر سہولیات کا خیال رکھیں اور انہیں فل سپورٹ کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(لٹریسی )اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے موبلائزر اور ٹرینرز سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ، ڈی او لٹریسی توصیف الرحمن نے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کو لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسکے تمام اداروں کے سمتعلق مکمل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 335نان فارمل سکول ہیں جن میں 9377افراد تعلیم حاصل کر رہے ہیں یہ وہ افراد ہیں جنکے قریب سرکاری سکول موجود نہیں ، یہ سکول اس علاقہ کی کمیونٹی کی جانب سے فراہم کردہ جگہ پر بنائے گئے ہیں ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ 6مختلف پراجیکٹس پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ تینوں تحصیلوں میں مختلف بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور انکے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے وہاں بھی سکول بنائے گئے ہیں ، میٹنگ میں نان فارمل سکولوں کی ٹیچرز کی وقت پر تنخواہ کی ادائیگی اور مانیٹرنگ میکانیزم کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کریں،اپنی اپنی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے میٹنگ کریں ،انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن کی میٹنگ میں تمام ایجوکیشن افسران کے ساتھ ساتھ ڈی او لٹریسی بھی شرکت کریں گے اور اپنی کارکردگی رپوٹ پیش کریں گے، میٹنگ میں اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنرز آصف اقبال چوہان ، میڈم شمائلہ منظور ، علی عاطف بٹر، سی او ایجوکیشن میاں اسماعیل ،ڈی او لٹریسی توصیف الرحمن ، کوارڈینیٹر ساجد علوی ، موبلائیزر میڈم وجیہہ رسول ، عمران نزیر ساہمل و دیگر بھی موجود تھے