ن لیگ سمیت دو سیاسی پارٹیوں نے عاطف میاں کے معاملے پر سینیٹ میں نوٹس جمع کرادیا

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز ویب ڈیسک) ن لیگ سمیت دو سیاسی پارٹیوں نے عاطف میاں کے معاملے پر سینیٹ میں نوٹس جمع کرادیا .تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عاطف میاں کو ایڈوائزری کونسل میں شامل کیے جانے پر سینیٹ میں نوٹس جمع کرادیا گیا ہے۔

سینیٹ میں نوٹس ن لیگ، ایم ایم اے اور پشوتخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ:

عاطف میاں قادیانی ہے اور اس کی وفاداریاں ان کے ساتھ ہیں، عاطف میاں مشہور قادیانی مرزا مسرور کا مالیاتی مشیر ہے اور وہ قادیانیوں کے لندن مرکز کا بھی مالیاتی مشیر ہے۔ حکومت عاطف میاں کی مالیاتی کمیشن میں شمولیت پر جامع پالیسی بیان دے۔