اسلام آباد (ربوہ ٹائمز آن لائن )عاطف میاں کی مشاورتی کونسل میں شمولیت کے معاملے پر تحریک انصاف نے حتمی فیصلہ سنادیا:
اور کہا ہے ہے کہ:
عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر متبادل نئے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ:
عاطف میاں سے مستعفی ہونے کو کہا تھا اور وہ رضامند ہوگئے ہیں ، متبادل کا اعلان بعد میں ہوگا۔یادرہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں شمولیت کے معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی تھی ۔
Atif Mian was asked to step down from the Advisory Council and he has agreed. A replacement would be announced later.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 7, 2018
ان کے بعد پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ:
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے،حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 7, 2018
ان وقت ٹوئیٹر پر پاکستانی ٹرینڈ میں عاطف میاں ٹاپ ٹرینڈ میں آگئے.