اسلام آباد ( ربوہ ٹائمز آن لائن ) ماہر معاشیات عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ:
میری تعیناتی کے باعث حکومت کو شدید دباﺅ کا سامنا تھا جس کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
عاطف میاں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ:
حکومتِ پاکستان کے استحکام کیلئے میں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دیدیا ہے کیونکہ حکومت کو میری تعیناتی کے باعث علماءاور ان کے حامیوں کی جانب سے دباﺅ کا سامنا تھا۔
1/ For the sake of the stability of the Government of Pakistan, I have resigned from the Economic Advisory Council, as the Government was facing a lot of adverse pressure regarding my appointment from the Mullahs (Muslim clerics) and their supporters.
— Atif Mian (@AtifRMian) September 7, 2018
اگلی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ:
اس سب کے باوجود، میں ہمیشہ پاکستان کی خدمت کیلئے تیار رہوں گا کیونکہ میں اس ملک میں پلا بڑھا اور مجھے اس سے پیار ہے جو میرے لئے بہت اہم ہے۔ اپنے ملک کی خدمت کرنا میرے ایمان کا فطری حصہ ہے اور ملک کی خدمت کرنا ہمیشہ دلی خواہش رہے گی۔
2/ Nevertheless, I will always be ready to serve Pakistan as it is the country in which I was raised and which I love a great deal. Serving my country is an inherent part of my faith and will always be my heartfelt desire.
— Atif Mian (@AtifRMian) September 7, 2018
تیسری ٹویٹ میں عاطف میاں نے لکھا کہ:
اب آگے بڑھتے ہیں، میں امید کرتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ اس پر بہترین طریقے سے پوری اترے تاکہ پاکستانی لوگ اور قوم خوشحال ہوں اور آگے بڑھ سکیں۔
3/ Moving forward, I now hope and pray that the Economic Advisory Council is able to fulfill its mandate in the very best way so that the Pakistani people and nation can prosper and flourish.
— Atif Mian (@AtifRMian) September 7, 2018
آخری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ:
میری دعائیں ہمیشہ پاکستان کیساتھ ہیں اور میرے ملک کو میری کسی بھی طرح کی مدد کی ضرورت پڑی تو میں ہمیشہ تیار رہوں گا.
4/ My prayers will always be with Pakistan and I will always be ready to help it in any way that is required.
— Atif Mian (@AtifRMian) September 7, 2018