ڈی سی چنیوٹ کا محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ

چنیوٹ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے شہر کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیااور انتظامات کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے رجوعہ سادات کے وزٹ کے موقع پر جلوسوں کے تمام راستوں کا پیدل وزٹ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ماتحت افسران کو ہدایت کی کہ تمام راستوں کی مکمل صفائی کروائیں اور جگہ جگہ پڑے ہوے ملبہ کو فوری اٹھوا کر تمام راستے کلیئر کریں ، تمام جلوسوں کے روٹس پرعزاداروں کے لیے لائٹس و دیگر انتظامات کو مکمل کریں ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے محلہ عالی ، معظم شاہ روڈ ، شوری پپلی چوک ، گلی اصلاح ہائی سکول ، چوک جتوتھان و دیگر علاقوں میں بھی محرم الحرم کے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کا بھی معائنہ کیا ، انہوں سی او میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ تمام جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور ٹوٹی ہوئی پلیوں کی فوری مرمت کروائیں ، رکاوٹیں ہٹوائیں اور راستوں کو ہموار کریں اور پانی کا چھڑکاؤ کروائیں اور مجھے اسکی مکمل رپورٹ کریں ، آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان ، سی او میونسپل کمیٹی چنیوٹ انیس عباس و دیگر بھی موجود تھے ۔